مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مندوب برائے لبنان علی برکہ کی سربراہی رافت مرہ اور لبنان میں حماس رہ نما مشہور عبدالحکیم بھی شامل تھے۔ لبنانی وزیرکے ساتھ ہونے والی بات چیت میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری نام نہاد مذاکرات اور اس کے منفی نتائج پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حماس کے وفد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے امن وفارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی برکہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے امن فارمولے میں فلسطینیوں کے حق واپسی کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ فلسطینی عوام کا حق واپسی ایک مقدس حق ہے اور دنیا کے کسی ملک یا حکومت کو فلسطینیوں کو اس حق سے محروم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
حماس کے وفد نے لبنانی وزیر کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت لبنان میں قیام امن کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حماس فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
اس موقع پر لبنانی وزیراطلاعات نے یقین دلایا مسئلہ فلسطین ان کی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی بھی امداد جاری رکھی جائے گی۔
