رپورٹ کے مطابق حماس کے وفد نےلبنانی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ادمون فاضل سے وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد میں حماس کے لبنان میں سیاسی شعبے کے عہد یدار احمد عبدالھادی، جماعت کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے نگران رافت مرہ، تعلقات عامہ کے انچارج زیاد حسن لبنانی انٹیلی جنس کے ایک دوسرے عہدیدار سھیل خوریہ سمیت متعدد سیکیورٹی اداروں نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے موقع پر لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماس کی قیادت نے لبنانی سیکیورٹی حکام کو یقین دلایا کہ جماعت لبنان میں امن وامان کے قیام کی خواہاں ہے۔ حماس فلسطینی پناہ گزینوں کو پرامن رکھنے کے لیے اپنا پورا اثرو رسوخ استعمال کرے گی۔
حماس کےوفد اور لبنانی انٹیلی جنس نے فلسطین اور لبنان کے درمیان سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پربھی زور دیا۔ حماس کے مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزین خطے میں جاری بغاوت کی تحریکوں میں غیر جانب دار رہیں گے۔