اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا وفد کل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگا- حماس کے رہنما ایمن طہ نے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خلیل حیہ اور انجینئر نزار عوض اللہ غزہ جائیں گے
اور خالد مشعل کی سربراہی میں حماس کے وفد میں شامل ہو جائیں گے- اس دورے کا مقصد فلسطینی اختلافات کے خاتمے کے لیے ثالثی ملک مصر کی تجویز پر مصری حکام سے تبادلہ خیال کرتا ہے- ڈاکٹر ایمن طہ نے واضح کیا کہ مصری تجویز میں بعض مثبت نکات ہیں اور بعض منفی- فلسطینی مذاکرات کی کامیابی کے لیے ان نکات پر تبادلہ خیال ضروری ہے- انہوں نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے مفادات کا تحفظ چاہتی ہے-