• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے مرسی کے ساتھ تعلقات مصر کی دفاعی پالیسی کا حصہ ہیں: ڈاکٹر ابو مرزوق

بدھ 23-01-2013
in حماس
0
plf abu marzouk
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی مصر کا مشرقی دروازہ ہے۔ مسئلہ فلسطین مصر کے داخلی دفاعی پالیسی کا ایک لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ایک خالص عرب ملک ہے اور مصر عرب دنیا کا نصف شمار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ابومرزوق نے مسئلہ فلسطین کے متعلق مصر کے مبنی بر حقیقت موقف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران فلسطینی مصالحت پر عمل درآمد ہو جائے گا۔

ابو مرزوق نے یہ بیان فلسطینی مزاحمت کی نصرت کے لیے قائم ”عرب فرنٹ” کی جانب سے منعقد ایک ایک تقریب کے دوران دیا۔ منگل کی شام انہوں نے صحافیوں کی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ”فلسطینی کب تک مصر میں رہینگے” کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی اور تقریب کے عنوان پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن میں پینتیس لاکھ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، سعودی عرب میں تین لاکھ، شام میں 67 ہزار فلسطینی مہاجرین موجود ہیں جبکہ مصر میں صرف 54ہزار فلسطینی موجود ہیں جو دیگر ممالک کی نسبت سب سے کم تعداد ہے۔ ایسے میں اس طرح کے عنوان مناسب نہیں۔

انہوں نے مصر کی انقلابی تحریک کے دوران حماس کے اوپر مصری جیلوں کو کھولنے ، اسی طرح غزہ کے مصر ی بجلی کے بحران کا سبب بننے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ڈاکٹر ابو مرزوق نے مصری فوجی کونسل کی جانب سے رفح کراسنگ کے قریب مصری فوجیوں کے قتل کی کارروائی کے پیچھے حماس کی کارفرمائی کے الزامات کی بھی نفی کی۔ ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ مصر میں بجلی کے بحران کے پیچھے ایندھن کی کمی ہے اور ایندھن کی کمی کی وجہ غزہ نہیں بلکہ مصری گیس کی اسرائیل کو فراہمی ہے۔

حماس کے رہنما نے مصر اور غزہ کی پٹی پر کی جانے والے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے مرسی کے ساتھ تعلقات مصر کی داخلی دفاعی سیاست کا حصہ ہے جس کا ہم سے تعلق نہیں۔ غزہ اور مصری سرحد پر واقع کراسنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ راہداری صرف غزہ میں ضروریات زندگی کی ترسیل کی وجہ سے کھلی ہوئی ہے۔

اس موقع پر مصری صدر کے سابق مشیر محمد عصمت سیف الدولہ نے کہا کہ بہت سے عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین کو ثانوی درجے میں رکھا ہوا ہے حالانکہ یہ معاملہ عرب فلسطینی تنازع میں اولین حیثیت کا حامل ہے۔ اس سب کی وجہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان تقسیم بھی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.