قابض اسرائیلی حکام نے سابق وزیر بیت المقدس خالد ابو عرافہ اور ممبر پارلیمان محمد طوطح کو 24 ماہ کی حراست کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی حکام نے سابق وزیر خالد ابو عرافہ اور ممبر پارلیمان محمد طوطح کو کو گلبوعہ جیل سے رہا کردیا ہے۔
دونوں رہنمائوں کی رہائی کے موقع پر اسلامی تحریک کی صوبائی قیادت، چینج اور ریفارم بلاک کے ممبران پارلیمنٹ اور حماس کے درجنوں حمایتوں نے ان کا چوکی پر استقبال کیا۔
دونوں اسیران نے اس موقع پر بیت المقدس بدری کے فیصلے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں رہنے کا حق کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
ممبر پارلیمان طوطح اور سابق وزیر ابو عرافہ کو 23 جنوری 2012 کو بین الاقوامی ریڈکراس مشن کے مرکزی دفاتر کے اندر سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔