مصر میں فوج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت کی فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بارے میں اختیار کردہ نئی پالیسی پر اسرائیل نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا کہنا ہے کہ قاہرہ کی جانب سے حماس کے خلاف جاری ‘جنگ’ قابل تحسین اقدام ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی صدر نے وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصرنے مزاحمتی گروپوں بالخصوص فلسطینی تنظیم حماس کے حوالے سے جو پالیسی اپنا رکھی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں تنہا ہوتے جا رہے ہیں لیکن تنہائی میں ہم اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک قیام اسرائیل کے پہلے دن سے آج تک اسے ختم کرنے کے درپے ہیں۔ عرب ممالک اب بھی اسرائیل ہی کو اپنا پہلا دشمن سمجھتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین