• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے اسیر رہ نما کے گھر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، بڑے پیمانے پر لوٹ مار

منگل 10-02-2015
in حماس
0
plf house-stormed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک اسیر رہ نما ابو عون کےگھر دھاوا بولا اوران کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے بعد گھر میں لوٹ مار مچا دی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما ابو عون کے اہل خانہ نے بتایا کہ دسیوں یہودی فوجیوں نے  سوموار اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت  کے مطابق اڑھائی بجے  جنین کے جنوبی قصبے جبع میں موجود ان کے گھر دھاوا بول دیا۔ قابض فوجیوں ‌نے گھر میں‌موجود  خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجود قیمت سامان جس میں نقدی اور زیورات شامل ہیں لوٹ لیے۔

ابو عون کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے خواتین اور بچوں کو گھر سے باہر نکالا اور انہیں سڑک پر قطار میں کھڑا کردیا گیا جن کے آس پاس بڑے تعداد میں مسلح فوجیوں‌ کو تعینات کیا گیا۔ یہودی فوجیوں‌نے رات کے وقت گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ‌ مار کی۔ حماس کے اسیر رہ نما نزیہ سعید ابو عون کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یہودی فوجیوں‌ نے گھر میں ایک الماری کے تالے توڑ کر وہاں‌رکھی گئی 2600  شیکل کی رقم، زیورات اور ہر وہ چیز جو وہ لے جاسکتے تھے گاڑیوں میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے صہیونی فوجیوں‌سے اس کارروائی کی وجہ پوچھی گئی توانہیں تشدد اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر اسرائیلی فوجیوں‌کی جانب سے پہلی مرتبہ دھاوا نہیں بولا گیا بلکہ اس سے قبل بھی 15 گھر ان کےگھر میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما سعید ابو عون ماضی میں بھی 13 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکےہیں۔ حال ہی میں انہیں ایک بار پھرحماس سے تعلق ہی کے الزام میں ایک نئے مقدمہ کا سامنا ہے۔ ابو عون پچھلے 10ماہ سے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.