(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے لبنانی پناہ گزین کیمپوں میں حالیہ آندھی اور طوفان کی وجہ سے متاثرہونےوالے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد جاری ہے ۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے لبنان میں سماجی اور اقتصادی بحران کا سامنا کرنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ حالیہ آندھی ، طوفان اور شدید سردی کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں میں خشک خورواک، پکے پکائے کھانے اور دیگر گھریلو ضروریات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
طرف سے لبنان میں ۔ حماس کی طرف حماس کی طرف سے لبنان میں پناہ گزین کیمپوں میں بسنے والے مستحق فلسطینیوں کے لیے ریلیف سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔حماس کی طرف سے سوموار کے روز حالیہ آندھی اور طوفان کی وجہ سے متاثر ہونے والے الرشیدیہ ساحلی کیمپ میں موجود فلسطینیوں میں امداد سامان تقسیم کیا گیا۔خیال رہے کہ حماس نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں ابتر معاشی حالات کے باعث لبنان میں جماعت کی 32 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردی تھیں۔