• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 31 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کی غزہ میں صہیونی جرائم کے خلاف آج عالمی ہڑتال کی اپیل

جمعہ، ہفتہ اور اتوار (بائیس، تئیس، اور چوبیس اگست 2025) کو ہر شہر، چوک اور دارالحکومت میں پرجوش ریلیاں اور شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔

جمعرات 21-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
حماس کی غزہ میں صہیونی جرائم کے خلاف آج عالمی ہڑتال کی اپیل
0
SHARES
18
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عرب اور مسلم ممالک کے عوام سمیت دنیا بھر کے حریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی حمایت میں آج جمعرات 2025 کو ہونے والی عالمی ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔ حماس نے اپیل کی ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف عالمی عوامی تحریک کو جاری رکھا جائے۔

حماس نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار (بائیس، تئیس، اور چوبیس اگست 2025) کو ہر شہر، چوک اور دارالحکومت میں پرجوش ریلیاں اور شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔ ان مظاہروں کا مقصد قابض اسرائیل کے جارحانہ حملے، فلسطینیوں کے اجتماعی قتلِ عام اور غزہ میں دو لاکھ سے زائد شہریوں پر مسلط کردہ قحط اور جبری بھوک کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

تحریک نے تمام مظاہروں اور دھرنوں کا دائرہ کار امریکی اور صہیونی سفارت خانوں اور قابض اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفارتی مشنز تک بڑھانے کی اپیل کی تاکہ غزہ پر جاری بربریت کو روکا جا سکے اور محاصرے اور قحط کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

حماس نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے منصوبوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو جبری نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تحریک نے اسے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کا ایک نیا باب قرار دیا۔

حماس نے عالمی برادری کو قابض اسرائیل کے جرائم پر خاموشی اختیار کرنے کے نتائج سے خبردار کیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ معصوم و نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے، محاصرہ ختم کیا جائے اور غزہ پر جاری جارحیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.