غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جزیرہ نما سیناء میں عسکری پسندوں کے حملے میں مصری فوجیوں کی ہلاکتوں کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ سیناء میں ایک چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ اور بدترین دہشت گردی ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
باین میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد مصر کے استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جزیرہ سیناء میں مصری فوج پر حملہ کرنے والے مصر کے دشمن ہیں۔ حماس اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزہرہ نما سیناء میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں کم سے کم 15 مصری فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین سینیر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ شدت پسند گروپ (داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مصری فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں سات عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔