• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 26 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تک مار کرنے والے راکٹ کی نمائش

ہفتہ 14-11-2015
in حماس
0
Hamas Missile
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں جدت لاتے ہوئے M75 نامی ایک نئے اور دور تک مار کرنے والے راکٹ کی نمائش کی ہے۔ یہ راکٹ اسرائیل کے دارالحکومت "تل ابیب”[ تل الربیع] سمیت اسرائیل کے تمام شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں "ایم 75 ” ماڈل کے دو راکٹ دکھائے گئے ہیں۔ فوٹیج میں متحرک اور موبائل نوعیت کے لانچ پیڈ سے داغے جانے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ راکٹ تجربہ کامیاب رہا ہے جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی قوت راکٹ کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے یہ راکٹ تنظیم کے کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت کی تیسری سالگرہ پرجاری ان کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے سنہ 2000 ء میں میزائل سازی کا سفرشروع کیا تھا۔ آغاز میں یہ راکٹ محض چند کلو میٹرتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا مگراس میں بہ تدریج بہتری ہوتے ہوئے آج اس کی صلاحیت اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی قوت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تک مار کرنے والے راکٹ کی نمائش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.