مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی آٖفیشل ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ابو مرزوق خرابی صحت کی بناء پر غزہ سے قطر منتقل ہوئے ہیں۔ انہیں سعودی عرب بھجوانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی جماعت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی جان سے افواہوں کی بنیاد پر خبریں شائع کی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بعض عرب اخبارات نےیہ خبر دی تھی کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نایب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کو سعودی عرب کے دورے پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں اسی مقصد کے لیے غزہ کی پٹی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ بلایا گیا ہے۔ تاہم حماس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرزوق خرابی صحت کی بناء پر قطر منتقل ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین