• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’حماس کو دہشت گردوں میں شامل رکھنے کا یورپی اصرار اسرائیل نوازی ہے‘

منگل 20-01-2015
in حماس
0
plf EU-insist
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے یورپی یونین کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل رکھنے کے اصرار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یورپ کی اسرائیل نوازی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل رکھ کر اسرائیل کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ”ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یورپی اقوام کا مجموعی مزاج یورپی یونین کی حماس بارے پالسیسی ہرگز قبول نہیں کرتا ہے۔ یہ صرف حکومتوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل نوازی اور صہیونی ریاست کے دبائو سے باہر نہیں آسکی ہیں”۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل یورپی یونین کی ایک آئینی عدالت نے حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت نہیں مل سکے ہیں جس کے بعد اس پر پابندیوں کا کوئی آئینی جواز دکھائی نہیں دیتا ہے۔ تاہم اس فیصلے کو چیلنج کرنےکا آپشن بھی رکھا گیا تھا۔ گذشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے حماس کےحق میں عدالتی فیصلہ پر نظرثانی کے لیے ایک نئی درخواست دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کی ایک عدالت نے سنہ 2003 ء میں حماس کو دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔ تاہم حماس کی فلسطین میں آئینی اور سیاسی سرگرمیوں کے باعث یورپی سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی جاری رہی ہے کہ آیا حماس پر پابندیوں کا فیصلہ کوئی آئینی جواز رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ بہت سے حلقے حماس پر پابندیوں کے حامی نہیں ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.