بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں عرب اور مسلمان ممالک کے دورے پر ہے۔ حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں وفد نے گذشتہ روز بیروت میں لبنانی قیادت سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن پارلیمنٹ مروان ابو راس، محمد فرج الغول اور مشیرالمصری شامل ہیں۔
حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقہ کے کئی روزہ دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان پہنچا جہاں جماعت کی قیادت لبنان کے ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
حماس رہنما مشیر المصری نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کو مؤثر اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں حماس کی قیادت کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔