اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے فرانس کے نو منتخب صدر فرانسو ہولنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے معاملے کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں
اور فلسطینی قوم کو کے انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد کریں۔حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اس وقت شدید مشکلات کا ہیں، قوم کی قیادت کو قید کرکے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ چھ سال سے اہل غزہ محصور ہیں۔ منگل کے روز ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں فوزی برھوم نے کہا کہ حماس فرانس کے صدارتی انتخابات میں آنے والی تبدیلی کو بغور دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے ذریعے اپنے رہنماؤں کے چناؤ کو تسلیم کرتے ہیں، فلسطینی قوم کے جمہوری حقوق کو بھی تسلیم کرنا ہوگا، تاہم اس بات پر شدید افسوس ہے کہ فلسطین کے معاملات میں مسلسل مداخلت کی جا رہی ہے۔ گروپ چار کی ظالمانہ شرائط سے یہاں کا جمہوری ڈھانچہ تباہی کا شکار ہے۔حماس کے ترجمان نے اس موقع پر فرانس کے نئے منتخب ہونے والے صدر ہولنڈ کو غزہ کا دورہ کرکے یہاں کے حالت زار دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین