• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا فلسطینی اتھارٹی کے غیر جمہوری طرز عمل پر شدید نکتہ چینی، انتخابات کا بائیکاٹ

منگل 23-04-2019
in حماس
0
حماس کا فلسطینی اتھارٹی کے غیر جمہوری طرز عمل پر شدید نکتہ چینی، انتخابات کا بائیکاٹ
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے مرکزی رہنما اور غرب اردن سے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن نایف الرجوب نے فلسطینی اتھارٹی کے غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ غرب اردن میں تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی طلباء یونین کے انتخابات میں مداخلت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جامعات میں طلباء کے جمہوری اور آئینی حقوق میں مداخلت کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے جمہوریت دشمن طرزعمل کے باعث گھٹن کی فضا پائی جاتی اور طلباء تنظیموں کے انتخابات طلباء کو آزادانہ حق رائے دہی کے استعمال کی اجازت نہیں جس کے باعث فلسطینی طلباء کی نمائندہ تنظیم اسلامک بلاک نے ’’پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ‘‘ میں ہونے والے یونین کے انتخابات کا بہ طور احتجاج بائیکاٹ کیا ہے۔

نایف الرجوب کا کہنا تھا کہ اسلامک بلاک نے ہمیشہ طلباء کے حقوق کی حمایت اور یونین کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے طلباء کے حقوق کے لیے کام کیا مگر فلسطینی اتھارٹی اپنا سیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے اسلامک بلاک اور طلباء تنظیموں کی جمہوری اور آئینی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامک بلاک کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا ہم خیال طلباء گروپ سمجھا جاتا ہے۔ اس تنظیم کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غیر قانونی اور غیرآئینی دباؤ کا سامنا ہے اور مختلف تعلیمی اداروں میں اس تنظیم کی سرگرمیوں کو طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Tags: آمرانہانتخاباتانسٹیٹیوٹبائیکاٹپارلیمنٹتحریک فتحتنظیمجمہوریحماسطلباءغرب اردنفلسطینفلسطینی اتھارٹییونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.