(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے پر آمادہ ہے۔
تنظیم کے مطابق اس معاہدے میں قابض اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی، جنگ کا خاتمہ، سفاک صہیونی افواج کا غزہ سے انخلا، گذرگاہوں کی بحالی اور تعمیر نو کے عمل کا آغاز شامل ہونا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی گروہ پہلے ہی ثالثوں کی تجویز کو قبول کرچکے ہیں اور اب غاصب اسرائیل کے جواب کے منتظر ہیں۔
حماس نے ایک بار پھر اس موقف کی بھی توثیق کی کہ غزہ کی مکمل نگرانی ایک آزاد فلسطینی انتظامیہ کو دی جائے جس میں ٹیکنوکریٹ شامل ہوں تاکہ علاقے میں امن و استحکام قائم ہوسکے۔