اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےفلسطینی اتھارٹی اور تحریک الفتح سمیت ملک کی نمائندہ جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ طورپر ایک کمیشن تشکیل دیں جو سابق لیڈر یاسرعرفات کی زہرخورانی سے ہونے والی موت کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرکے اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرسکے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسرعرفات کے قتل کا پہلا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اس امرکی تحقیقات اور صہیونی دشمن کے اس مبینہ گھناؤنے جرم کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک قومی کمیشن کی تشکیل ضروری ہے۔ کمیشن کے قیام کے بعد اسرائیل سے نام نہاد امن مذاکرات کا سلسلہ بند کردیا جائے۔
حماس نے کہا کہ اگر اب بھی فلسطینی اتھارٹی اورصدر محمود عباس یاسرعرفات کی موت اور ان کی زہرخورانی کی تحقیقات نہیں کرنا چاہتی عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ اس سازش میں رام اللہ اتھارٹی کا بھی ہاتھ رہا ہے۔