• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا جمعہ کو’یوم الغضب’ کے طور پرا سرائیل کے خلاف مظاہروں کا اعلان

جمعرات 19-11-2015
in حماس
0
pal007006
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کل جمعہ کو ملک بھرمیں دفاع قبلہ اوّل اور صہیونی ریاست کی وحشیانہ دہشت گردی کے خلاف یوم الغضب کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی جانب سے تمام فلسطینی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کو یوم الغضب کو کامیاب بنانے کے لیے گھروں سےنکلیں اور صہیونی ریاست کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قبلہ اوّل کی پامالی اور بے حرمتی جاری ہے۔ صہیونی فوج نے شہید کیے گئے فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ صہیونی ریاست کے ان مظالم کی وجہ سے پوری قوم میں غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حماس نے کل جمعہ کو صہیونی ریاست کے خلاف اور دفاع قبلہ اوّل کے لیے یوم الغضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی ہفتے قبل شہید کیے گئے 30 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ فلسطینیوں کی جانب سے پرزور مطالبے کے باوجود انہیں ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی شہریوں کے پاس اپنے شہید بھائیوں اور بیٹوں کے جسد خاکی واپس لینے اوران کی اسلامی طریقے سے تدفین کے لیے احتجاجی مظاہروں کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ فلسطینی عوام کل گھروں سے نکلیں اور شہداء کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی کےحصول کے لیے منعقد ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیں۔

حماس نے تمام فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی انجمنوں اور سماجی تنظیموں سے بھی یوم الغضب میں شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ قبلہ اوّل کا دفاع تمام فلسطینیوں اور پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پرامن احتجاج بھی مسجد اقصیٰ کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کا جمعہ کو'یوم الغضب' کے طور پرا سرائیل کے خلاف مظاہروں کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.