غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس نے ڈیجیٹل کرنسی ’’بٹ کوائن‘‘ کے ذریعے مالی امداد کا حصول شروع کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ تنظیم کو درج ذیل آن لائن لنک سے بٹ کوائن کے ذریعے امداد موصول ہوسکے گی۔ وہ لنک یہ ہے۔
3PajPWymUexhewHPczmLQ8CMYatKAGNj3y
خیال رہے کہ دو روز قبل القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں فلسطینی تحریک آزادی اور مزاحمت کے حامیوں پر زور دیا تھا کہ وہ بٹ کوائن کی مدد سے فلسطینی مزاحمت کی مالی مدد کریں۔
ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں مختلف ذرائع سے مالی امداد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اس لیے فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں بالخصوص بٹ کوائن کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کاروں کی مدد کریں۔