• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے ٹونی بلیئرکے دورہ غزہ کی مخالفت کی تھی:الزھار

منگل 25-08-2015
in حماس
0
plf opposed-blair-visit
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سابق برطانوی وزیراعظم اور گروپ چار کے سابق سربراہ ٹونی بلیئر کے غزہ کی پٹی کے دورے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ذاتی اور معاشی وجوہات کی بناء پرغزہ میں بندرگاہ کے قیام کی مخالف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈٓاکٹرمحمود الزھار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا اور روس پرمُشتمل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سرگرم گروپ کے سربراہ ٹونی بلیئر نے غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کی خواہش کی تھی مگر حماس نے ان کے دورے کو مسترد کردیا تھا۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرنے میں تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی بھی قصور وار ہیں۔ کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کی کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ تاکہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی فضاء ختم ہو اور کشیدگی دوبارہ شروع ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے محاصرے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ابھی تک جنگ بندی کی صورت حال واضح نہیں ہوئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں کچھ برسوں کےلیے جنگ بندی کی تجوز نئی نہیں ہے۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے حماس کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈائون، ان کی املاک پرحملے اور مزاحمتی کارروائیوں پر پابندی کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بعد غرب اردن کو بھی اپنا مزاحمتی کردار ادا کرنا چاہیے لیکن فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے فلسطینیوں کی جدو جہد کو کچلنےکے لیے اسرائیلی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.