اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سرکردہ رہ نما ڈاکٹر صلاح البردویل نے واضح کیا ہے کہ تنظیم نے شام کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
حماس عرب ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی متوازن پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے۔
پیر کے روز اپنے ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر البردویل کا کہنا تھا کہ حماس کا شام کے بارے میں نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا، اس میں کچھ نئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تاہم ہمیں شام میں کشت و خون پر دکھ ہے اور ہم اسے روکنے کی پر زور اپیل کرتے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین