اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے لبنانی ذرائع ابلاغ کی ایسی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق لبنانی حکام نے حماس سے بیروت کے مضافات میں راکٹ حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد فلسطین اور لبنان کی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹس شام میں موجود فلسطینی مہاجروں اور مہاجر کیمپوں کی خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں جن کا مقصد ان کی موجودگی اور لبنانیوں اور فلسطینیوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ان جھوٹی رپورٹس کا مقصد فرقہ واریت پھیلانا اور فلسطین اور لبنان کے درمیان موجود تعلقات کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین