(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے معاہدے کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی فہرستیں متعلقہ فریقوں کے حوالے کر دی ہیں۔
جب تک ناموں پر حتمی اتفاق نہیں ہو جاتا ہم ان کی منظوری کے منتظر ہیں تاکہ تمام انتظامی اور باہمی امور مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے دفترِ اطلاعات کے ذریعے ہماری عوام کے سامنے باضابطہ طور پر ان کا اعلان کیا جا سکے۔
حماس اپنے بہادر قیدیوں اور ان کے اہل خانہ سے اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے ایجنڈے اور ترجیحات کے مرکز میں رہیں گے اور تحریک کو اس وقت تک سکون نہیں ملے گا جب تک آخری قیدی آزادی حاصل نہیں کر لیتا۔