• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس مصر کا احترام حکومتوں سے علی الرغم کرتی ہے: سامی ابو زہری

جمعہ 08-03-2013
in حماس
0
plf hammas policy
0
SHARES
0
VIEWS
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ حماس کی پالیسی اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کے خلاف مزاحمت پر مبنی ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے عرب ملک کے اندرونی معاملات میں دخل دینا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس، مصر کی قومی سیکیورٹی کا احترام کرتی ہے۔
 
ابو زھری نے مصر کے ڈریم ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی جن میں حماس پر قاہرہ کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حماس پہلے اور اب بھی ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقوں میں مزاحمت نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔ ابو زھری نے بتایا کہ 2008 میں غزہ پر جنگ مصر کی گزشتہ حکومت نے مسلط کی تھی۔ ان کی تنظیم نے اس امر کے باوجود کہ مصر کی پچھلی حکومت نے حماس اور فلسطینی عوام کو گھیرے میں لئے رکھا تھا، مصر کی حاکمیت کا احترام کیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ حماس، مصر کی حکومت سے قطع نظر اس کی ایک ملک کے طور پر عزت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان کی تنظیم یا اس کے کسی لیڈر نے مصری صدر سے مصر کی اپوزیشن کو دبانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ عمل فلسطینی مزاحمت کی شناخت مسخ کرنے کے لئے ایک مہم کا حصہ ہے جس میں رام اللہ سے فتح تنظیم کی سیکیورٹی سروس کا ایک افسر احمد عبدل حلیم شامل ہے۔ اس نے ایک جھوٹی دستاویز شائع کی ہے جس کے مطابق القسام بریگیڈ نے مصر میں اپنے کئی ممبر بھیجے ہیں۔
 
سامی ابو زھری نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ حماس نے القسام بریگیڈ کے 7000 ممبران کو مصری صدر کی حفاظت کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ابو زھری نے کہا کہ اس دستاویز کی کوئی حقیقت نہیں۔ ہم ایک فلسطینی تنظیم ہیں اور ہم مصری معاملات میں کوئی دخل نہیں دینگے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.