اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اہم رہنما مشیر مصری نے کہا ہے کہ مصری متوقع منصوبہ متوازن ہے جو کہ فلسطینی اختلافات کے خاتمے اور قومی اتحاد کی طرف حقیقی سفر ہے-
مشیر مصری نے مذاکرات کا ماحول تیار کرنے کے لیے مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں روکنے پر زور دیا- اخوان آن لائن نے مشری مصری کا بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق مذاکرات کا ماحول تیار کرنے کے لیے سیاسی گرفتاریاں روکنا اور سابقہ معاہدوں کو ملحوظ خاطر لانا ضروری ہے- مشیر مصری نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے حقوق کی محافظ ہے- جن لوگوں کا خیال ہے کہ مصری کارڈ یا تجویز بیرونی طاقتوں کے اشاروں کے مطابق ہے یا یہ کارڈ فلسطینی اختلافات کے خاتمے کے لیے معاون نہیں ہوگا تو وہ غلطی پر ہیں-