(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے لیے تیار ہے۔
غزہ میں فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر سے ملاقات کے بعد سربراہ حماس اسماعیل ھنیہ نے میڈیا سے گفتگورکرتے ہوئے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے ، اور ہم مقبوضہ فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران غزہ میں دیگر فلسطینی جماعتوں کی قیادت کی موجودگی میں انھوں نے کہا کہ فلسطین میں آزادی کیلئے جدوجہدکرنےو الی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کرصدارتی اور پارلیمانی انتخابت کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے بات چیت کررہےہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حماس ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو آئین اور پارلیمنٹ پریقین رکھتی ہے۔