(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے سابق فلسطینی اسیر جو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت سزا کاٹ چکا تھا کو ایک با ر پھر گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 46 سالہ فلسطینی يعقوب محمود يعقوب أبو عصب کو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے ایک بار پھر گرفتارکرلیا ہے ۔ابو عصب کو اس سے قبل نومبر 2011 میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے انھیں سات سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
اس سے قبل ان کو 2002ء اور 2005ء میں قبلہ اول سے چھ چھ ماہ کیلئے بے دخل کیا جا چکا ہےجبکہ ابو عصب مجموعی طورپر 15 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔