غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے جماعت کے سرکردہ رہنما الشیخ عمر البرغوثی کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک پیش کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید صالح البرغوثی اور اسیر عاصم البرغوثی کے والد الشیخ عمر البرغوثی کو ٹیلیفون کیا اورانہیں اسرائیلی زندانوں سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔
اسماعیل ھنیہ نے عمر البرغوثی اوران کے خاندان کی قضیہ فلسطین کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ البرغوثی خاندان نے اسرائیلی ریاست کے جرائم اور قوم کے حقوق کے حصول کے لیے غیر معمولی عزم استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔ حماس کی اور پوری قوم البرغوثی خاندان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے عمر البرغوثی کی اہلیہ کو بھی ان کے شوہر کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔