• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس سربراہ اور تیونسی صدر کے درمیان قضیہ فلسطین پر ٹیلیفونک گفتگو

پیر 08-04-2019
in حماس
0
حماس سربراہ اور تیونسی صدر  کے درمیان قضیہ فلسطین پر ٹیلیفونک گفتگو
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں اسرائیلی ریاست کی غیر قانونی صیہونی آباد کاری پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے تیونسی صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے تیونسی صدر الباجی قائد السبسی کو عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارک باد پیش کی اور اجلاس کے دوران قضیہ فلسطین سے متعلق جرات مندانہ مؤقف اختیار کرنے کی تحسین کی۔

اسماعیل ھنیہ نے امید ظاہر کی کہ تیونس قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی قوم کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

دوسری جانب تیونسی صدر السبسی نے کہا کہ ان کے ملک کا قضیہ فلسطین سے متعلق مؤقف واضح اور دوٹوک ہے اور تیونس فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags: آباد کاریآزادیاسرائیلاسماعیل ھنیہتحریکتیونسحماسصدرصیہونیعرب لیگفلسطینقضیہقوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.