اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نایب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق گذشتہ روز مصری حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق مصر کی انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام اور قومی سلامتی کے اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دو طرفہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔ تاہم ان کی ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں رفح گذرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے جانے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین