• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہنما نے کہا محمود عباس کا نیتن یاھو سے مصافحہ قوم سے غداری ہے

منگل 01-12-2015
in حماس
0
Dawood Shabab
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے مصافحے شہداء کےخون اور پوری قوم سے غداری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ محمود عباس نے گذشتہ روز فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر نتین یاھو سے مختصر ملاقات کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہاتھ ملائے جانے پر فلسطین بھرمیں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے ترجمان داؤد شہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس نے نتین یاھو سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی ہے جب قابض فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی سے پورا فلسطین خون میں ڈوبا ہوا ہے۔ نیتن یاھو فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے آئے نہتے فلسطینیوں کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایسے میں صہیونی دشمن کے ساتھ ملاقات کرنا تمام شہدا اور قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

اسلامی جہاد نے خبردار کیا کہ صدر محمودعباس در پردہ صہیونی ریاست سے مذاکرات کی راہ ہموار کررہے ہیں مگرانہوں نے قوم کو بائی پاس کرکے دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط اور تعلقات بڑھانے کی کوشش کی تو اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اس وقت قبلہ اوّل کےدفاع کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور صدر محمود عباس دشمن کے ساتھ ہاتھ ملا کر قبلہ اوّل کے خلاف ہونے والی سازشوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔ اسلامی جہاد صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کو قابل مذمت قرار دے کراسے مسترد کرتی ہے۔ صہیونی دشمن چاہے کہیں بھی ہوں ان کے ساتھ ملاقات کرنے اور ہاتھ ملانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس رہنما نے کہا محمود عباس کا نیتن یاھو سے مصافحہ قوم سے غداری ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.