• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہنما: غزہ میں جنگ بندی، قابض فوج غزہ سے مکمل انخلا کرے

النونو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس اس وقت جاری امریکی منصوبے سے متعلق کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں رہی۔

منگل 30-09-2025
in حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس رہنما: غزہ میں جنگ بندی، قابض فوج غزہ سے مکمل انخلا کرے
0
SHARES
2
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کے رہنما طاہر النونو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ النونو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس اس وقت جاری امریکی منصوبے سے متعلق کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کے قید فوجیوں کی رہائی صرف اسی صورت ممکن ہے جب جنگ ختم ہو اور قابض فوج غزہ سے مکمل انخلا کرے۔ ا نہوںنے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کا ہتھیار فلسطینی ریاست کے قیام سے جڑا ہوا ہے۔

النونو نے کہا کہ حماس کئی برسوں پر محیط ایک جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور اس نے مصر کی اس تجویز کو قبول کیا ہے جس کے تحت غزہ کی ایک آزاد انتظامیہ قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے اور قابض اسرائیل کے انخلا کی ضمانت دینے والے کسی بھی معاہدے کے تحت قید فوجیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ ہیں۔

النونو نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر غزہ اور غرب اردن کے لیے قومی وفاقی حکومت بنانے پر آمادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک حماس جنگ کے تسلسل کی خواہش مند نہیں اور وہ ہر اس تجویز کا بغور مطالعہ کرے گی جو فلسطینی عوام کے مفاد کے خلاف نہ ہو۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ فلسطینی قوم باشعور ہے اور کسی بیرونی وصایت کو قبول نہیں کرے گی۔

Tags: جنگ بندیحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.