(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں انتظامی قید کے تحت دو سال تک قید رہنے والے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہنما کو گزشتہ روزرہا کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کےشہر جنین کے رہائشی 45 سالہ حماس رہ نما الشیخ عبدالباسط الحاج کو گزشتہ روز منگل کو جیل سے رہا کیا گیا۔
الشیخ عبدالباسط کو 24 اگست 2017ء میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رات گئے گھر گھر تلاشی کے دوران ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، الشیخ عبدالباسط مجموعی طور پر 14 سال انتظامی قید کے تحت اسرائیلی زندانوں میں گزار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ انتظامی قید کے خلاف صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ بعض قیدیوں کی بھوک ہڑتال ڈھائی ماہ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔