مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس کے ایران سمیت مسلمان ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات قائم ہیں مگر بعض قوتیں ان تعلقات کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کرکے حماس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ ہمارے مخالفین چاہتے ہیںکہ حماس کے شام اور ایران سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات بگڑ جائیں لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوںنے مزید کہا کہ جو لوگ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ تہران کے ساتھ دوستی کو مضبو بنانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ اس نوعیت کی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں اور اب بھی جاری ہیں۔
اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ حماس کے روابط اب بھی جاری ہیں مستقبل میں حماس اور ایران کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لبنان کے بعض اخبارات میں ایسے مضامین اور خبریں شائع ہوئی تھیں جن میں خالد مشعل کے ممکنہ دورہ ایران کو متنازعہ بنانے اور حماس کے تہران کے ساتھ تعلقات کو عرب ممالک کے خلاف سازش سے تعبیر کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین