حزب اللہ نے اسرائیلی قابضین اور پولیس اہلکاروں کے مسجد اقصی پر اشتعال انگیز حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں اور عربوں کے منہ پر طمانچہ ہے-
حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ واشنگٹن میں ہونے والی اس سہ فریقی ملاقات کے چند روزبعد پیش آیا ہے جس میں دشمن حکومت کے اس سربراہ مملکت کو اپنے چہرے پر امن کا ماسک پہنایا گیا جو امریکی آشیرباد سے فلسطینیوں کے حقوق غضب کرنے والی ایک ریاست کا مجرم وزیراعظم ہے- حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار عرب اور مسلم ممالک کی حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ سرزمین کی آزادی کا واحد مناسب حل مزاحمت ہی ہے-