قابض اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت کے رہنما عدنان الحصری کی انتظامی حراست میں مسلسل دوسری بار توسیع کردی ہے۔
عنان الحصری کے خاندان نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ مجیدو جیل کی انتظامیہ نے 50 سالہ حصری کی پہلی سزا کے خاتمے کے بعد ان کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔
طولکرم مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے حصری نے حماس سے تعلق کی پاداش میں تقریبا ساڑھے چار سال اسرائیلی جیلوں اور اس کے ساتھ ساتھ تقریبا 18 ماہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں گزارے ہیں۔ جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کی وجہ سے حصری کا خاندان ان کے بغیر عید منانے پر مجبور ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین