• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنین: فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں حماس کمانڈر عبد الرحمن ابو المنى شہید

گزشتہ دو سالوں کے دوران صیہونی ریاست اسرائیل کی قابض افواج کے خلاف مسلح جھڑپوں میں سرگرم مزاحمت کاروں میں شامل تھے

بدھ 12-03-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنین: فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں حماس کمانڈر عبد الرحمن ابو المنى شہید
0
SHARES
26
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کی ایک سیکیورٹی فورس نے پیر کی شام جنین بریگیڈ کے نمایاں مزاحمتی جنگجو عبد الرحمن ابو المنى کو شہید کر دیا۔

جنین بریگیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کی فورسز، جو عام شہری گاڑیوں میں سوار تھیں، نے عبد الرحمن ابو المنى کا راستہ روک کر ان پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جنین شہر کے دوار النسیم کے قریب شہید ہو گئے۔

ابو المنى، جنہیں "دیناين” کے لقب سے جانے جاتے تھے، گزشتہ دو سالوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قابض افواج کے خلاف مسلح جھڑپوں میں سرگرم مزاحمت کاروں میں شامل تھے۔

فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل انور رجب نے دعویٰ کیا کہ عبد الرحمن ابو المنى "قانون سے فرار” اور "فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب” تھے۔ ان کے مطابق، جب سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی، تو انہوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں گولی مار دی گئی اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

رجب نے مزید الزام عائد کیا کہ شہید عبد الرحمن ابو المنى جنین میں سیکیورٹی اداروں کے دفاتر اور راہ چلتی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب، حماس نے عبد الرحمن ابو المنى کی شہادت کی شدید مذمت کی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قابض افواج جنین شہر اور اس کے مہاجر کیمپ پر پچھلے 50 دنوں سے وحشیانہ حملے کر رہی ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا: "فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہمارے عوام اور مزاحمت کاروں کو براہ راست نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج جو سنگین جرم ہم نے دیکھا، جس میں عبد الرحمن ابو المنى کو شہید کر دیا گیا، یہ فلسطینی خون بہانے کے رجحان میں ایک خطرناک اضافہ اور فلسطینی اتھارٹی کی جابرانہ پالیسی کا تسلسل ہے، جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔”

حماس نے مزید کہا: "ہم شہید عبد الرحمن ابو المنى کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کی ان جرائم کے تسلسل کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہیں، جو فلسطینی قومی اور سماجی صورتحال پر خطرناک اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔”

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیعبد الرحمنفلسطینیکمانڈر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.