• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ آزادی کے لیے حامل قرآن فلسطینی نسل تیار کررہے ہیں:ھنیہ

جمعہ 05-02-2016
in حماس
0
0Pala0227
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم قرآن سے محبت کرنے والی قوم ہے اور ہم جنگ آزادی کے لیے اچھے انسانوں اور حامل قرآن نسل کی تیاری کے لیے کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں قرآن اکیڈیمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قرآن پاک کی تعلیم دینے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور عسکری تربیت دینے والے ادارے بھی موجود ہیں۔ فلسطینی قوم کی آنے والی نسل کو قرآن کریم کی تعلیم سے روش ناس کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی مہارتوں سے بھی پوری طرح بہرہ مند کریں گے تاکہ وطن عزیز کی آزادی کے معرکے کو زیادہ موثر اورکامیاب بنایا جاسکے۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی طلباء پرزور دیا کہ وہ اپنی علمی ، فکری اور عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھیں۔ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کریں۔ فلسطینی قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ حامل قرآن نسل کی تیاری کے بغیرہم آزادی کا معرکہ نہیں جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کے بغیر بندوق گمراہی ہے جو انسان کو تحفظ نہیں دے سکتی۔ قرآن عزت کا مصدر ہونے کے ساتھ ساتھ حاملین کی طاقت کا بھی ذریعہ ہے۔آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والی اقوام کو اپنا رشتہ قرآن پاک سے جوڑنا ہوگا ورنہ ان کی تمام مساعی رائے گاں جائیں گی۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineجنگ آزادی کے لیے حامل قرآن فلسطینی نسل تیار کررہے ہیں:ھنیہٗpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.