• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنوبی لبنان میں دھماکے دشمن کی مُجرمانہ دہشت گردی ہے: حماس

جمعہ 16-08-2013
in حماس
0
plf 16 labnan
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے لبنان کے جنوبی ضلع میں گذشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارروائی کو مجرمانہ دہشت گردی قرار دیا ہے۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوب میں شہری آبادی میں ہونے والے بم دھماکےدشمن کی سازش کا حصہ ہیں جن کا مقصد لبنانی معاشرے میں انتشار پیدا کرنا اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں دھماکوں میں ملوث ہاتھ دشمن کی خدمت اور لبنانی عوام سے اپنی نفرت کا اظہار ہے۔ حماس ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔

بیان میں دھماکوں سے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ حماس نے لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ دشمن کی سازشوں سے باخبر رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملک میں انتشار پھیلانے اور امن واستحکام کو تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

خیال رہے کہ کل جمعرات کے روز بیروت کے جنوب میں گنجان آباد علاقے میں حزب اللہ کے کمپلیکس کے قریب کاربم دھماکے میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مرنے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.