اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں حکمراں جماعت انصاف و ترقی پارٹی کے پانچویں سالانہ کنونشن میں شرکت کی جہاں ان کا ترک قیادت کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل حکمراں جماعت کے کنونشن میں شرکت کے لیے قونیہ شہر پہنچے جہاں انہیں پرزور نعروں اور تالیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔
کانفرنس میں آمد پر اسٹیج پر موجود ترک قیادت اور وزیراعظم احمد دائود اوگلو نے کھڑے ہوکر خالد مشعل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیر تک خالد مشعل مجاھد، حماس زندہ باد، ہماری جانیں حماس پر قربان اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین