• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جزیرہ سیناء میں سب سے زیادہ فلسطینیوں ‌کا نقصان ہو رہا ہے: حماس

منگل 03-02-2015
in حماس
0
plf loss-of-palastinians
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مصر میں بدامنی پھیلانے میں فلسطینی عوام اور حماس کا کوئی مفاد وابستہ نہیں ہے۔ جزیرہ نما سیناء میں بدامنی سے سب سے زیادہ فلسطینی متاثر ہورہے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مصر کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی اور نہ آئندہ کریں گے۔ حماس مصری عوام کا خون فلسطینی عوام کے خون کی طرح مقدس سمجھتی ہے۔ القسام بریگیڈ کی بندوق صرف قابض صہیونی دشمن کے خلاف اٹھے گی۔
 
انہو‌نے کہاکہ غزہ کی پٹی فلسطین کے لیے مصر اور مصر کے لیے فلسطین کا داخلہ دروازہ ہے اور اس دروازے سے سوائے خیر کے اور کوئی چیز نہیں گذرسکتی۔ حماس اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ پر جزیرہ سیناء میں بدامنی پھیلانے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔ آج تک جزیرہ سیناء میں مصری فوج نے جتنی بھی عسکری کارروائیاں کی ہیں ان میں القسام بریگیڈ کا کوئی کارکن مارا گیا اور نہ ہی پکڑا گیا ہے۔ جب القسام بریگیڈ‌ کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہی نہیں تو الزام تراشی اور پابندیاں‌ کس بنیاد پر عاید کی جا رہی ہیں۔
 
انہوں ‌نے کہا کہ مصر کی ایک ماتحت عدالت کی جانب سے فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔ مصری عدالت نے وہی کچھ کیا جو فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کی عدالتیں کررہی ہیں۔ مصر کی عدالتوں کو القسام بریگیڈ کے حوالے سے کوئی فیصلہ دینے کا اختیار بھی نہیں۔
 
خیال رہے کہ حال ہی میں مصرکی ایک عدالت نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عاید کردی تھی۔ حماس کی جانب سے مصری عدالت کے اس فیصلے کو اسرائیل کی خدمت اور سیاسی نوعیت کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.