• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جان کیری کا امن منصوبہ فلسطینیوں کےخلاف خطرناک سازش ہے:اسلامی جہاد

ہفتہ 11-01-2014
in حماس
0
plf jihad
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے لیے امن فارمولہ مسترد کردیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ اسرائیل کی منشاء کے تحت

فلسطینیوں کو ان کے تمام بنیادی اصولوں اور دیرینہ حقوق سےمحروم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان محمد الھندی نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان کیری کا امن منصوبہ نافذ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے تمام دیرینہ مطالبات اور حقوق ساقط ہو جائیں گے، کیونکہ اس فارمولے میں بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزینوں جیسے بنیادی مطالبات کے بارے میں وہی موقف اختیار کیا گیا ہے جو اسرائیل کا ہے۔ یعنی بیت المقدس پرصہیونی فوج کا قبضہ برقرار رہے گا اور  لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے بجائے انہیں دوسرے عرب ملکوں میں شہریت دی جائے گی۔

محمد الھندی کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کی آڑمیں فلسطینیوں کے حقوق کی سودے بازی کی سازش کی جا رہی ہے۔ فلسطینی عوام صہیونی امریکی گٹھ جوڑ کو سمجھیں اور اپنے خلاف ہونے والی سازش ناکام بنانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسلامی جہاد کے رہنما نے کہا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی پر امریکی امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم خبردار کرتے ہیں کہ اگر کسی بیرونی دباؤ یا بلیک میلنگ کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی سودے بازی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گےجن کی تمام تر ذمہ داری رام اللہ اتھارٹی پر عائد ہوگی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.