اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ہر مقامی اور عرب پارٹی کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے نام نہاد فریم ورک معاہدے کی حمایت کرنے سے خبردار کیا ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے کسی کو مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا ہے اور وہ اپنے حقوق کی قربانی ہرگز نہیں دیں گے۔
حماس ترجمان کے مطابق جان کیری اپنی تباہ کن اسکیم کو بیچنے کی حتی الامکان کوششیں کررہے ہیں۔ وہ عرب کمزوری کی موجود حالت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور صرف اسرائیل کے مفاد میں ہونے والی اس اسکیم کو منظور کروانے کے لئے اپنے تمام پریشر کارڈز استعمال کررہے ہیں۔
فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کو فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی حمایت اور حفاظت کرنی چاہئیے اور امریکا اور اسرائیل کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد بھی فراہم کرنی چاہئیے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین