مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے پی ایل او کے وفد کو غزہ آنے سے روکا۔ ان کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حماس نے کسی کو غزہ آنے سے روکا اور نہ وفد کے دورے کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو پی ایل کے وفد کے دورہ غزہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی ہمیں اس کا کوئی علم ہے۔
خیال رہے کہ احمد مجدلانہ نے اپنے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں تنظیم آزادی فلسطین کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حماس سےرابطہ کیا گیا تو ہمیں بتایا گیا کہ وفد چار روز کی تاخیر کے ساتھ غزہ آئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین