(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم صرف باہمی اتحاد ہی کے ذریعے چیلنجز اور سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور مصالحتی کمیٹی کے رکن صالح العاروی نے اپنے بیان میں قومی مصالحتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی اندرونی یا بیرونی دباؤمیں آئے بغیر فلسطینی قوم کے اتحاد کیلئے مصالحتی عمل کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مصالحتی عمل تمام فلسطینیوںکی مشترکہ کوشش اور ذمہ داری ہے۔ فلسطینی قوم صرف باہمی اتحاد ہی کے ذریعے چیلنجز اور سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔