اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے منگل کے روز بیروت کے نواح میں ایرانی سفارتخانے کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس کے لبنان میں نمائندے علی براکہ نے لبنانی سیاسی رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قوتوں کو یکجا کریں اور اپنے آپس کے اختلافات کو ختم کریں تاکہ دشمن کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ہم اس مجرمانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں جس میں شہریوں اور راہ گیروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ جرم اسرائیلی دشمن کا ہی ہے جس کا مقصد لبنانی قومی سیکیورٹی کو ڈی سٹیبلائز کرنا ہے۔ علی براکہ نے مزید بتایا کہ اس وقت لبنان میں پانچ لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین