• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بلدیاتی انتخابات میں فتح: اسماعیل ھنیہ، خالد مشعل کے ایردوآن کو تہنیتی پیغامات

بدھ 02-04-2014
in حماس
0
plf election
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن کو مبار باد پیش کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے ترک وزیراعظم کو کل منگل کے روز ٹیلیفون پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ترکی میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر صرف ترک عوام کی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے۔

انہوں نے ترک حکومت بالخصوص وزیراعظم رجب طیب ایردوآن اور صدر عبداللہ گل کی فلسطینیوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی عدل پارٹی ترکی میں مزید تعمیرو ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کا مزید اعتماد حاصل کرے گی۔

خالد مشعل نے ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر اپنی جانب سے، حماس اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

ادھر غزہ کی پٹی میں حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے بھی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو ٹیلیفون کر کے انہیں بلدیاتی انتخابی معرکے میں شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم نے غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بھی ترک وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

دوسری جانب ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے حماس رہ نماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی ٹیلیفون پر مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ استنبول فلسطینیوں کے جائز حقوق اور مطالبات کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے معاشی محاصرے کی مذمت کی اور محصورین کی مدد کا یقین دلایا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.