• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بزرگ رہنما کی سزا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،حماس

جمعہ 23-10-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بزرگ رہنما کی سزا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی عدالت نے الشیخ حسن یوسف کو 6  ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی کر بین الاقوامی قوانین اور انسانی‌حقوق کا مذاق اڑایا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے صیہونی  فوجی عدالت کی جانب سے سینیر سیاست دان اور پارلیمنٹ کے رکن الشیخ حسن یوسف کی گرفتاری اور انہیں انتظامی قید کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ فلسطینی رہنما کی بغیر کسی جرم کے غیر قانونی  گرفتاری اور دی جانے والی سزا بین الاقوامی قوانین اور انسانی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس اقدام نے  بین الاقوامی قوانین اور انسانی‌حقوق کا مذاق اڑایا ہے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ الشیخ حسن یوسف کو دی گئی سزا صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی مصالحتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی مایوس کن اور ناکام کوشش ہے۔ انہیں اس لیے منظر سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ قومی وحدت کےلیے کام کررہے تھے۔

القانوع کا مزید کہنا تھا کہ الشیخ حسن یوسف فلسطینی قوم کے ایک سرکردہ رہ نما ہیں اور انہیں نہ صرف حماس بلکہ دیگر فلسطینی جماعتوں کے ہاں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی گرفتاری دراصل فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد کے لیے ہونے والی کوششوب کو نقصان پہنچانے کی مذموم صہیونی حکمت عملی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج نے 2 اکتوبر کو الشیخ حسن یوسف کو دوباہ گرفتار کرلیا تھا۔ 65 سالہ حسن یوسف 20 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

Tags: الشیخ حسن یوسفحماسصیہونی فوجی عدالت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.