• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

برطانیہ طلباء یونین کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان،حماس کا خیرمقدم

جمعرات 04-06-2015
in حماس
0
plf boycatt
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے برطانیہ میں جامعات کے طلباء کی نمائندہ تنظیم” اسٹوڈنٹ جنرل فیڈریشن کونسل” کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ مہم میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی مہم کو موثربنانے میں مدد ملے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ برطانیہ میں جامعات کے طلباء کی نمائندہ تنظیم کی جانب اسرائیل کے بائیکاٹ مہم” BDS ” میں شمولیت ایک خوش آئند اقدام اور حقائق سے آگاہی کا نتیجہ ہے۔ حماس اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ طلباء کونسل کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم کو مزید جلاء بخشنے کا ذریعہ بنے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل برطانیہ میں تمام جامعات کی نمائندہ جنرل اسٹوڈنٹ فیڈریشن کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کی سنہ 1967 ء کے فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کااعلان کرتی ہے۔

اسٹوڈنٹ کونسل کے اس اعلان پر اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ سابق اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی طلباء تنظیم نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرکے فلسطینی مزاحمت کاروں اور "دہشت گردوں” کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب حماس نے برطانوی طلباء کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر یورپی ممالک کے اداروں سے بھی اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ٹرائل کی بحث زور پکڑ رہی ہے۔ ایسے میں زندہ ضمیر ادارے اور طبقات کا فرض ہے کہ وہ حق اور انصاف ک ساتھ دیتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں تاکہ قابض اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی عدالتوں میں ٹرائل کی راہ ہموار کی جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.